(سعود بٹ) پٹواری کی سیٹ پر مالی مفاد، سیاسی مصلحت یا کچھ اور؟ محکمہ ریونیو سے سرپلس پول میں جانے والے پٹواری چارج نہ چھوڑنے پر بضد ہوگئے۔
سٹی 42 کے مطابق ریونیو کا شعبہ سیٹلمنٹ ختم ہونے پر پٹواریوں کو ڈی سی آفس رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا تھا۔ مجموعی طور پر 84 پٹواریوں نے ڈی سی آفس رپورٹ کرنا تھا۔ فہرست میں تحصیل شالیمار، ماڈل ٹاؤن، سٹی ڈویژن اور کینٹ کے پٹواری شامل ہیں۔ احکامات جاری ہونے کے باوجود پٹواری اب تک چارج چھوڑ کر رپورٹ کرنے نہیں پہنچے۔