داتا دربارسکیورٹی کیس ، ڈپٹی کمشنر لاہور کل عدالت طلب

4 Sep, 2018 | 03:48 PM

M .SAJID .KHAN

ملک اشرف :لاہور ہائیکورٹ میں داتا دربار کی سکیورٹی کےحوالےسے کیس کی سماعت، عدالت نے داتادربار کی انڈرگراؤنڈ پارکنگ کھولنے کا از سر نو جائزہ لینے کا حکم دیتے ہوئے ڈپٹی کمشنر انوار الحق کو کل طلب کرلیا۔
لاہورہائیکورٹ کے جسٹس علی اکبر قریشی نے محمد عبداللہ ایڈووکیٹ کی درخواست پر سماعت کی ،سی سی پی اوبی اے ناصر،سی ٹی اوملک لیاقت عدالت پیش ہوئے ، عدالت نے سی سی پی او سے استفسار کیا کہ داتا دربار کی انڈرگراؤنڈپارکنگ8سالوں سے بند ہے کیوں نہیں کھول رہے ؟سی سی پی او بی اے ناصر بولے سابق وزیر اعلٰی پنجاب کی منظوری اور خفیہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی سفارش پر پارکنگ کو سکیورٹی وجوہات کے باعث بند کیا ، حال ہی میں 16جون کوبھی سکیورٹی الرٹ جاری ہواتھا، داتادربارکے تقدس، سکیورٹی وجوہات پرپارکنگ نہیں کھول سکتے۔


عدالت نے استفسار کیا کہ شہر کی دیگرجگہوں پربھی سکیورٹی خدشات ہیں تو کیا ان کو بھی بند کردیں گے ؟سی ٹی او ملک لیاقت نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ داتادربارکاتقدس زیادہ اہم ہے،بارودی موادچیک کر نے کیلئے کوئی آلات موجودنہیں، چائنہ سے2منگوائی گئیں مشینیں بھی موثرثابت نہیں ہوئیں۔ عدالت نے ریمارکس دیے کہ 12سوگاڑیوں کی پارکنگ کی بحالی کیلئے کچھ کریں،جس پر سی سی پی او کا کہناتھا کہ محرم الحرام کے بعد حساس اداروں اورسپیشل برانچ کادوبارہ اجلاس منعقدکرالیتے ہیں۔


علاوہ ازیں عدالت نے سی سی ٹی وی کیمروں کی مانیٹرنگ کیلئے2سپیشل برانچ کے تربیت یافتہ اہلکارتعینات کرنیکاحکم دےدیا، عدالت نے داتادربارکے قریب محکمہ اوقاف کی5کنال اراضی پرپلازہ بنانے کیلئے جائزہ لینے کی ہدایت کرتے ہوئے ڈی سی انوارالحق کوکل طلب کرلیا۔

مزیدخبریں