خواجہ سعد رفیق کا آصف زرداری پر بڑا الزام

4 Sep, 2018 | 03:14 PM

حرااعوان

عمر اسلم:مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعدرفیق کہتے ہیں کہ پیپلزپارٹی کی قیادت کے روئیے کی وجہ اپوزیشن کا متحدہ امیدوار نہیں آسکا،  پیپلزپارٹی تحریک انصاف کےلئے آسانیاں فراہم کررہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق  پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے خواجہ سعدرفیق کا کہناتھا کہ مجھے معلوم نہیں ووٹ آگے ہوں گے کہ پیچھے ہوں گے۔اگر  آج صدارتی انتخابات میں پی ٹی آئی امیدوار جیتا تو اس کی شیلڈ آصف زرداری کو جائے گی ۔آصف زرداری نے سارا کھیل خراب کیا اور اپوزیشن کو تقسیم کیا۔ان کا  کہناتھا کہ پی پی پی نے خود کہا کہ آصف زرداری انہیں ووٹ نہیں دیں گے جبکہ چند دن بعد پیغام آیا کہ پی پی کا کوئی بھی رکن ووٹ نہیں دے گا ۔

خواجہ سعدرفیق کامزید کہناتھا کہ تاریخی موقع تھا دھاندلی کو بے نقاب کرنے کا لیکن آصف زرداری کی وجہ سے کھو دیا،صدارتی انتخاب میں پی پی پی نے خود اعتزاز احسن کو نامزد کر دیا ، آصف زرداری کو پتہ تھا کہ ایک متنازعہ شخص کو نامزد کر رہے ہیں۔ آصف زرداری نے اعتزاز احسن کو ن لیگ اور ایم ایم اے پر مسلط کرنے کی کوشش کی۔عارف علوی بھلے آدمی ہیں،دوست ہیں علوی صاحب کا مسئلہ نہیں ہےجبکہ پی ٹی آئی امیدوار کی کامیابی نظر آ رہی ہے اس کا سہرا آصف زرداری کے سر ہے ۔انھوں نےکہاکہ ایک وقت تھا عمران خان کہتے تھے پی پی پی ہماری فرینڈلی اپوزیشن ہے  جبکہ اب پی پی پی عمران خان کی فرینڈلی اپوزیشن ہے اور ان کیلئے آسانیاں پیدا کر رہے ہیں۔
 

مزیدخبریں