شہباز شریف نے پنجاب کو تباہ کر کے رکھ دیا: چودھری پرویز الہیٰ

4 Sep, 2018 | 01:39 PM

Sughra Afzal
Read more!

(عمر اسلم) سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہیٰ کا کہنا ہے کہ سابق وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے ہر شعبے کو تباہ کر دیا، فارورڈ بلاک کے خلاف ہیں,  فارورڈ بلاک نہیں بنائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ اللہ کے گھر امید ہے کہ ڈاکٹر علوی کامیاب ہوں گے، ووٹنگ سیکرٹ بیلٹ ہے اسے سیکرٹ ہی رہنے دیں، ہمیں بھرپور طریقے سے اپنے کاموں پر توجہ دینی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ بیوروکریسی کے معاملات پر بات نہیں کر سکتا یہ ان کا کام نہیں ، شہباز شریف نے اس صوبے کو تباہ کرکے رکھ دیا۔

انہوں نے کہاکہ (ن) لیگ کے اراکین بھی پنجاب اسمبلی میں شکایت کر رہے ہیں جبکہ شہباز شریف تو کھڑے کھڑے افسران کے تبادلے کر دیتے تھے۔

تحریک انصاف کی حکومت پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ عمران خان کو سو دن تو دیں پھر تنقید کریں، پنجاب اسمبلی کی نئی عمارت کو بھی مکمل کریں گے۔

مزیدخبریں