اب گٹروں کے ڈھکن چوری نہیں ہوں گے،مگر کیسے؟

4 Sep, 2018 | 01:35 PM

حرااعوان

سٹی 42:اب گھروں کے گٹروں کے ڈھکن چوری نہیں ہوں گے،وزیر ہاؤسنگ محمود الرشید نے واسا کے لئے پبلک سروس میسج جاری کردیا۔

تفصیلات کے مطابق شہر لاہور کے باسی جہاں بہت سے مسائل سے دو چار ہیں،وہاں یہ مسئلہ بھی کسی سے ڈھکا چھپا نہیں ہے کہ رات گئے گھروں کے گٹروں کے ڈھکن چوری ہو جاتے ہیں۔ شہریوں نے اپنی مدد آپ کے تحت بہت سے اقدامات کیے، جیسے گٹر کے ڈھکن کو لاک لگا دینا یا زنجیروں سے باندھ دیا جانا۔ان سب کوششوں کی باوجود شہری اپنے گٹر کے ڈھکنوں کی حفاظت کرنے میں ناکام رہے۔

واضح رہے کہ اب ایسا نہیں ہوگا، وزیر ہاؤسنگ محمود الرشید  نے اس مسئلے کے خلاف ایکشن لے لیا ہے اور ساتھ ہی ساتھ واسا کے لئے پبلک سروس میسج بھی جاری کر دیا ہے ۔میاں محمود الرشید نے شہریوں سے گٹروں کے ڈھکن غائب ہونے پر واسا کو فوری اطلاع کی اپیل کردی ہے۔اب گٹروں کے ڈھکن چوری ہوں تو شہری جلد از جلد واسا کے محکمہ سے رابطہ کریں۔

مزیدخبریں