سعود بٹ: سرکاری اراضی کا رہائشگاہوں کے نام پر بے دریغ استعمال کا معاملہ،محکمہ بورڈ آف ریونیو نے تمام سرکاری رہائش گاہوں کی تفصیلات مرتب کر لیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم ہاؤس کی جانب سے پنجاب حکومت کو رہائش گاہوں کی تفصیلات کا مراسلہ لکھا گیا تھا،مراسلہ میں کمشنر ہاؤس، ڈی سی ہاؤس، ڈی آئی جی آفس، ڈی پی او ہاؤس،سرکٹ ہاؤس اور کیمپ دفاتر کی تفصیلات طلب کی گئی تھیں,محکمہ ریونیو نے تمام تفصیلات اکٹھی کر لی ہیں۔
ذرائع کے مطابق ہزاروں کنال اراضی سرکاری رہائش گاہوں کی صورت میں استعمال ہو رہی ہے،تمام تفصیلات بذریعہ چیف سیکرٹری وزیر اعظم ہاوس بھجوائی جائیں گی۔
سرکاری اراضی کابےدریغ استعمال ،محکمہ بورڈ آف ریونیومتحرک ہو گیا
4 Sep, 2018 | 01:27 PM