پنجاب کے وزراء کو دفاتر مل گئے

4 Sep, 2018 | 11:51 AM

Sughra Afzal

(علی اکبر) 27 اگست کو حلف اُٹھانے والے نئے  وزراء کو پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے دفاتر الاٹ کر دیئے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے وزراء کو دفاتر تو الاٹ کر دیئے گئے ہیں تاہم اسمبلی عمارت میں کمروں کی کمی کے باعث ایک کمرے میں دو سے تین وزراء اپنے دفتری فرائض سر انجام دیں گے۔

 دوسری جانب اسمبلی سیکرٹریٹ کے افسران کی جانب سے وزراء کے ساتھ ڈیوٹیاں لگوانے کے لئے سیاسی اثرو رسوخ کا استعمال کیا جا رہا ہے۔

مزیدخبریں