احد چیمہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں 11ستمبر تک توسیع

4 Sep, 2018 | 11:11 AM

حرااعوان

شاہین عتیق : آشیانہ سکینڈل کی احتساب عدالت میں سماعت،ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں 11ستمبر تک توسیع، عدالت نے احد چیمہ سمیت دیگر ملزمان کو چالان کی نقول پیش کرنے کی ہدایت جاری کر دی۔

تفصیلات کے مطابق  آشیانہ سکینڈل کی احتساب عدالت میں سماعت ہوئی، احد چیمہ آج بغیر سکیورٹی بے یارومددگار عدالت کےباہر بینچ پر بیٹھے رہے،کبھی سینکڑوں لوگ سابق ڈی جی ایل ڈی اےکی سکیورٹی پر مامور ہوتے تھے، لیکن آج منظر ہی کچھ الگ تھا۔

عدالت نے  ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں 11ستمبر تک توسیع کر دی۔عدالت نےاحد چیمہ سمیت دیگر ملزمان کو چالان کی نقول پیش کرنے کی ہدایت بھی جاری کر دی۔

مزیدخبریں