ریلوے انجنوں کی خریداری میں خرد برد کا انکشاف، نیب حرکت میں آگیا

4 Sep, 2018 | 11:03 AM

Sughra Afzal

(سٹی 42) ریلوے انجنوں اور پارٹس کی خریداری میں خرد برد کا انکشاف، نیب نے ریلوے کے گریڈ  20 کے4  افسران کو آج طلب کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق ریلوے انجنوں اور پارٹس کی خریداری میں خرد برد کے انکشاف کے بعد نیب لاہور حرکت میں آگیا، قومی احتساب بیورو نے ریلوے کے گریڈ20 کے 4 افسران کو آج طلب کرلیا جن میں مکینیکل انجینئر"لوکو" شاہد عزیز، چیف مکینیکل انجینئر کیرج راحت، سابق چیف کنٹرولر پرچیز میر محمد بادشاہ اور اکاؤنٹ افسر ڈاکٹر سیدشامل ہیں۔

نیب ذرائع کے مطابق ملزمان نے امریکہ سے ریلوے انجن مہنگے داموں خرید کر قومی خزانے کو نقصان پہنچایا۔

مزیدخبریں