علی امین گنڈا پور کی سڑک پر گڑھے کے آگے کھڑے ہو کر بڑھکیں

4 Oct, 2024 | 11:34 PM

ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور  نے اعلان کرتے ہوئے کہا  کہ جس نے گولی مارنی ہے مار دے، میں کھڑا ہوں اور ہر صورت ڈی چوک جاؤں گا۔

اسلام آباد انتظامیہ نے برہان انٹرچینج کے قریب سڑک کو کھود دیا ہے، جس کے باعث وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے قافلے کو اسلام آباد پہنچنے میں دشواری کا سامنا ہے۔علی امین گنڈا پور اپنے کارکنوں  کو کہہ رہے تھے کہ سب سے آگے آپ کے ساتھ میں کھڑا ہوں۔ مجھے خطرہ ہے۔ جسے گولی مارنی ہے مجھے مارو میں کھڑا ہوں اور ہر صورت ڈی چوک جاؤں گا۔

مزیدخبریں