اسلام آباد:وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے رات گئے وزارت داخلہ کے کنٹرول روم کا دورہ کیا ۔ وزیرداخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد شہر کے مختلف حصوں کی مانیٹرنگ کے عمل کا جائزہ لیا
وزیر داخلہ محسن نقوی نے سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے شہر کی صورتحال کا مشاہدہ کیا۔ وزیر داخلہ کو اسلام آباد کی مجموعی صورتحال کے متعلق بریفنگ دی گئی۔سیکرٹری داخلہ خرم علی آغا بھی اس موقع پر موجود تھے،
وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، امن وامان اور شہریوں کے جان و مال کی حفاظت اولیں ترجیح ہے، شر پسند عناصر پر کڑی نظر رکھی جائے،