زاہد چوہدری:وزیرصحت خواجہ عمران نذیر سے گلوبل الائنس فار ویکسین کے وفد کی ملاقات ہوئی ۔ توسیعی پروگرام برائے حفاظتی ٹیکہ جات اور پولیو مہم پر بات ہوئی
عمران نذیر کاکہناہے ویکسین سے محروم بچوں کو پانچ برس کی عمر تک حفاظتی ٹیکے لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔5سال تک کے 20لاکھ بچوں کو حفاظتی ٹیکے لگائے جائیں گے۔
خواجہ عمران نذیراور گلوبل الائنس فار ویکسین کے وفد کےدرمیان ملاقات ہوئی۔ گاوی کے وفد کو توسیعی پروگرام برائے حفاظتی ٹیکہ جات اور پولیو مہم پر بریفنگ دی گئی ۔ خواجہ عمران نذیر نے کہا ویکسین سے محروم بچوں کی ویکسینیشن یقینی بنانے کیلئے پانچ برس عمر تک کے بچوں کو حفاظتی ٹیکے لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ویکسنیشن کی شرح اکتوبر کے آخر تک 92 فیصد سے زیادہ ہو جائے گی۔ 32 فیلٹ ہسپتالوں اور 200 کلینک آن وہیلز کے ذریعے اب تک 40 لاکھ سے زائد افراد کو طبی سہولت دی جاچکی ہے ۔گاوی کے وفد نے پنجاب میں ای پی آئی اور پولیو مہم کے نتائج اور اہداف پر مکمل اطمینان کا اظہارکیا۔ وفد میں کیری میڈیسن گھین، سینئر مینجر ابراہیم محمد شامل تھے۔