بیروت پر اسرائیل کے حملے میں حزب اللہ کا کمیونیکیشن سربراہ مارا گیا

4 Oct, 2024 | 10:20 PM

Waseem Azmet

سٹی42:  لبنان پر اسرائیلی حملے، خاص طور پر دارالحکومت کے گنجان آباد جنوبی مضافات میں جمعہ کو بھی جاری رہے۔ ایک دن پہل جمعرات کو، اسرائیلی فورسز بیروت میں حزب اللہ کے انٹیلی جنس ہیڈ کوارٹر سے تعلق رکھنے والے اہداف کو نشانہ بنایا، جس میں یونٹ سے تعلق رکھنے والے کمیونیکیشن سسٹم کا کمانڈ سنٹر، انٹیلی جنس اکٹھا کرنے کے ذرائع، کمانڈ سینٹرز اور  حزب اللہ کے دیگر اہم سٹرکچر شامل ہیں۔ علاقے پر گولہ باری کی کو رہائشیوں نے بیروت پر اب تک کا سب سے پرتشدد حملہ قرار دیا۔ 

بیروت کے جنوبی مضافات میں حزب اللہ کے گڑھ میں مبینہ طور پر کم از کم 11 لگاتار  ہوائی حملوں نے زمین کو ہلا کر رکھ دیا اور جمعرات کو دیر گئے اسکائی لائن میں دھوئیں کے بادل بھیجے۔اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ بیروت میں ہونے والے حملے میں حزب اللہ کے کمیونیکیشن کے سربراہ محمد راشد سقافی مارے گئے تھے۔ حزب اللہ کی جانب سے اس کی تصدیق نہیں کی گئی۔  

انٹرنیشنل میڈیا میں اس خبر کو نمایاں جگہ دی جا رہی ہے کہ  لبنان میں حزب اللہ کے کمیونیکیشن ڈویژن کا کمانڈر ہوائی حملہ میں ہلاک ہو گیا ہے۔ یہ حملہ جمعرات کو  رات گئے کیا  گیا تھا۔

اسرائیل کی دفاعی افواج نے کہا کہ محمد راشد سقافی سنہ 2000 سے حزب اللہ کے رابطے کی قیادت کر رہے ہیں اور انھیں گروپ کی قیادت سے قریبی تعلق سمجھا جاتا ہے۔

اسرائیلی فوج نے مزید کہا کہ "سقافی نے آپریشن کے تمام ادوار میں حزب اللہ کی تمام اکائیوں کے درمیان مواصلاتی صلاحیتوں کو فروغ دینے کے لیے اہم کوششیں کیں، تاکہ تنظیم میں معلومات کے بہاؤ کو برقرار رکھا جا سکے۔"

سقافی کی موت کا اعلان اسرائیل کی جانب سے بیروت میں حزب اللہ کے میڈیا اور انٹیلی جنس ہیڈ کوارٹر پر حملے کے ایک دن بعد سامنے آیا ہے۔

اے ایف پی نے ایک بیان میں فوج کے حوالے سے بتایا کہ "اسرائیلی لڑاکا طیاروں نے بیروت میں حزب اللہ کے انٹیلی جنس ہیڈ کوارٹر سے تعلق رکھنے والے اہداف کو نشانہ بنایا، جس میں یونٹ سے تعلق رکھنے والے دہشت گرد کارندگان، انٹیلی جنس اکٹھا کرنے کے ذرائع، کمانڈ سینٹرز اور دہشت گردی کے اضافی ڈھانچے شامل ہیں۔"

ملک نے یہ بھی کہا کہ اس کے لڑاکا طیاروں نے رات بھر ایک اہم لبنانی شامی سرحدی گزرگاہ کے قریب حزب اللہ کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔

لبنان کی وزارت صحت عامہ کے مطابق اسرائیل نے تقریباً دو ہفتوں سے بیروت اور پورے ملک میں مہلک فضائی حملے کیے ہیں، جن میں 1,900 سے زیادہ افراد ہلاک ہوئے ہیں، اور لاکھوں افراد کو اپنے گھر بار چھوڑنے پر مجبور کیا گیا ہے۔

'مزید  سرپرائز!
اسرائیل نے  لبنان اور شام کے درمیان مرکزی سرحدی گزرگاہ کو بھی کاٹ دیا ہے۔ الجزیرہ نیوز نے اس خبر کے حوالے سے بتایا کہ اب شام کے  پناہ گزینوں سمیت اسرائیلی بمباری سے فرار ہونے والے لوگوں کے لیے شام میں داخل ہونا مشکل ہو گیا ہے۔ 

اسرائیل نے دعویٰ کیا کہ اس نے کراسنگ کو اس لیے نشانہ بنایا تھا کیونکہ مبینہ طور پر اسے حزب اللہ سرحد کے پار فوجی ساز و سامان پہنچانے کے لیے استعمال کر رہی تھی۔

دریں اثناء، اسرائیلی زمینی دستے جنوب میں حزب اللہ کے جنگجوؤں سے منگل کے روز لبنان کی حدود میں داخل ہونے کے بعد سے برسرپیکار ہیں۔ اسرائیل نے کہا ہے کہ جنوبی لبنان میں  زمینی مداخلت کے آغاز سے اب تک  سرحدی علاقوں میں حزب اللہ کے 250 جنگجو مارے جا چکے ہیں۔ اگرچہ حزب اللہ کی طرف سے کوئی تصدیق نہیں ہوئی ہے، لبنانی گروپ بھی حملوں اور اسرائیلی فوجیوں کی  ہلاکتوں کا دعویٰ کرتا رہا ہے۔

مزیدخبریں