ویب ڈیسک : کے پی کے سے بھی فوجی دستے اسلام آباد کے لیے روانہ ہوگئے ۔
سکیورٹی ذرائع کےمطابق اسلام آباد اور گرد و نواح میں فوج کی تعیناتی کے علاوہ انتشار پسندوں کے عقب میں کے پی کے سے فوجی دستے روانہ ہوگئے ۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ عوام کی جان و مال کو یقینی بنانے اور ایس سی او سمٹ کی سیکیورٹی کے لئے کسی کو بھی انتشار پھیلانے کی اجازت نہیں دی جائے گی، انتشاریوں اور مسلح جھتے کے لیے دونوں اطراف سے گھیرا تنگ ہے ۔
یہ سکیورٹی اقدامات شہریوں کی سلامتی اور تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے کئے جا رہے ہیں ۔