علی امین گنڈاپورکا قافلہ پتھر گڑھ کٹی پہاڑی کےپاس پہنچ گیا

4 Oct, 2024 | 08:47 PM

ویب ڈیسک : کےپی کے سے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپورکی قیادت میں آنے والا قافلہ پتھر گڑھ کٹی پہاڑی کےپاس پہنچ گیا۔

مظاہرین اور پولیس کے درمیان شدیدجھڑپیں جاری ہیں، مظاہرین کو پولیس کی جانب سےشدید مزاحمت کاسامنا ہے۔ دوسری جانب مظاہرین کےپتھراو سے پولیس اہلکار زخمی ہوئے ہیں، جنہیں مقامی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس اور ایلیٹ فورس کی بھاری نفری تعینات ہے، رینجرزکےدستےبھی موجود ہیں ۔ ڈی پی اواٹک ڈاکٹرغیاث گل خودکٹی پہاڑی کےمقام پر موجود ہیں۔ تاریخی کٹی پہاڑی سے مظاہرین کو کسی صورت آگے نہ بڑھنے کی سخت ہدایات کی گئیں ہیں ۔ 

آرپی او کی جانب سے کٹی پہاڑی کےمقام کادورہ کیا گیا، انتظامات کاجائزہ لیا اور پولیس کو مزید ہدایات جاری کیں ۔ 

مزیدخبریں