وزیر اعلی پنجاب کا غیرقانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز سے متعلق جامع قانون سازی کا حکم، کمیٹی تشکیل 

4 Oct, 2024 | 08:22 PM

راو دلشاد:  حکومت نے غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز کےبڑھتے رجحان کی حوصلہ شکنی کیلئے قانون سازی کا فیصلہ کرلیا ۔

وزیر اعلی پنجاب نے غیرقانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز سے متعلق جامع قانون سازی کا حکم دیدیا۔ کمیٹی  بھی تشکیل دے دی ۔ذیشان رفیق کنوینئر،عاشق حسین شریک کنوینئر مقرر کردیا گیا محکمہ بلدیات و ہاؤسنگ نےقانون سازی کیلئے ورکنگ کا آغازکردیا ۔پنجاب حکومت نےفیصلہ کیاہےکہ غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز کو قانون کے دائرے میں لایا جائے گا۔قانون سازی ہی شہریوں کے حقوق کو تحفظ دینے کی ضامن ہوگی ۔ہاؤسنگ سوسائٹیز میں پلاٹس کی اوور سیلنگ سے متعلق بھی قانون میں ترمیم کی جائے گی۔ وزیر اعلی پنجاب کےحکم پر محکمہ بلدیات و ہاؤسنگ نے غیرقانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز سے متعلق جامع قانون سازی کے لیے ورکنگ کا آغازکردیا ہے۔ وزیر بلدیات ذیشان رفیق وزیر اعلیٰ کی تشکیل کردہ کمیٹی کے کنوینئراوروزیر زراعت عاشق حسین کو شریک کنوینئر مقررکیاگیاہے۔قانون سازی کیلئےمحکمہ قانون سمیت تمام سٹیک ہولڈرز سے تجاویز طلب کرلی گئی ہیں۔ محکمہ بلدیات کے مطابق زرعی اراضی اور گرین ایریاز کو بچانے کے لیے قانون سازی ناگزیر ہے۔

مزیدخبریں