نواز شریف اورآسٹریلوی ہائی کمشنر کےدرمیان ملاقات،دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے پر اتفاق

4 Oct, 2024 | 08:13 PM

راو دلشاد: صدر پاکستان مسلم لیگ ن محمد نواز شریف سے آسٹریلوی ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات ہوئی ۔ باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیاگیا۔

نواز شریف اورآسٹریلوی ہائی کمشنر کےدرمیان ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے پر اتفاق ہوا۔ تجارت، آئی ٹی، تعلیم اور زراعت میں تعاون کو وسعت دینے کی ضرورت پر زور دیاگیا ۔ نوازشریف نےکہا پاکستان آسٹریلیا پارٹنرشپ نہایت اہمیت کی حامل ہے، آسٹریلیا کے تعاون کو سراہتے ہیں آسٹریلوی سرمایہ کاروں کی پاکستان میں سرمایہ کاری پر مکمل معاونت فراہم کریں گے۔ نیل ہاکنزنے دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعاون کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اظہار کیا۔

مزیدخبریں