ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

موسم کے حوالے سے محکمہ موسمیات نے اہم پیشگوئی کردی

موسم کے حوالے سے محکمہ موسمیات نے اہم پیشگوئی کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

روزینہ علی : محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے، تاہم گلگت بلتستان اور بالائی خیبر پختونخواہ میں چندمقامات پر گرج چمک اور ہلکی بارش کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہید بینظیر آباد 42،دادو، سبی ،پڈعیدین، نوکنڈی ، موہنجوداڑہ اورخیر پور میں 41 ڈگری سینٹی گریڈ  درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا ۔

ہفتہ کے روز موسم کی صورتحال کے متعلق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد اور گردونواح میں موسم گرم جبکہ مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ شام یا رات کے اوقات میں چند مقامات پر تیز ہواؤں، جھکڑچلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی تو قع ہے ۔ خیبرپختونخوا کے بیشتر علاقوں چترال، دیر، سوات، کوہستان، شانگلہ، بٹگرام، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور ،بونیر ،مالاکنڈ، باجوڑ، مہمند، خیبر، پشاور اور صوابی ، چارسدہ ، نو شہرہ ا ور گردو نواح میں چند مقامات پر تیز ہواؤں، جھکڑ اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، جبکہ شام یا رات کے دوران کوہاٹ ، کرک،ہنگو، بنوں ، لکی مروت ، وزیرستا ن، اور ڈیرہ اسماعیل خان میں جھکڑ/آندھی اور گرج چمک کےسا تھ بارش کی توقع ہے ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے بیشتر اضلاع میں دن کے اوقات میں موسم گرم اور خشک رہنے کی تو قع ہے، جبکہ شام یا رات میں راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال، جہلم، منڈی بہاؤالدین، گجرات، گوجرانوالہ، لاہور،قصور ، اوکاڑہ ، شیخوپورہ، سیالکوٹ، نارووال، حافظ آباد، وزیرآباد ، خوشاب، سرگودھا ، ، میانوالی اورگردو نواح میں جھکڑ/آندھی اور گرج چمک کےسا تھ بارش کا امکان ہے۔ 

بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے، سندھ کے بیشتر اضلاع میں بھی موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔ اسکے علاوہ کشمیر اور  گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر گرج چمک اور بارش کی توقع ہے۔