اویس کیانی : وزیرِ اعظم شہباز شریف سے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اور امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن کی قیادت میں جماعت اسلامی کے وفد کی ملاقات ہوئی ہے ۔
ملاقات وزیرِ اعظم ہاؤس میں ہوئی، جس میں موجود سیاسی جماعتوں کا غزہ اور فسلطینیوں کے ساتھ قومی سطح پر اظہار یکجہتی کا فیصلہ کیا ۔
غزہ اور فلسطین میں نہتے فلسطینیوں پر جاری ظلم و ستم کے خلاف آواز اٹھانے اور فلسطینی بہن بھائیوں کے حق میں آواز اٹھانے کیلئے وزیرِ اعظم کی میزبانی میں آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔
ملاقات میں 7 اکتوبر کو ملک بھر میں غزہ اور فلسطین میں اسرائیلی ظلم و بربریت کے شکار نہتے مسلمان بہن بھائیوں کیلئے یومِ یکجہتی منانے کا فیصلہ کیا گیا ۔ ملاقات میں یومِ یکجہتیِ فلسطین اور آل پارٹیز کانفرنس کیلئے کمیٹی کے قیام کی منظوری دی گئی ۔
کمیٹی میں نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار، شیری رحمن، خواجہ سعد رفیق اور نیئر بخاری شامل ہوں گے.
ملاقات میں اتفاق ہوا کہ 7 اکتوبر کو پاکستان بھر میں فلسطینی بہن بھائیوں کے ساتھ یکجہتی اور ان پر جاری اسرائیلی ظلم و ستم کے خلاف آواز اٹھانے کیلئے اجتماعات و سیمینار منعقد کئے جائیں گے. آل پارٹیز کانفرنس مین صدر مملک آصف علی زرداری اور وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف شرکت کریں گے.
بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے فلسطین و غزہ میں جاری نہتے مسلمانوں پر ظلم و ستم کے حوالے سے یوم یکجہتی پر بھرپور حمایت کی گئی ۔ ملاقات میں جماعتِ اسلامی نے بھی غزہ اور فلسطین میں جاری نہتے مسلمان بہن بھائیوں کے حق میں یکجہتی کے مؤقف کی تعریف کی ۔