اسلام آباد کے بعد لاہور ، اہم فیصلہ ہوگیا 

4 Oct, 2024 | 07:09 PM

 عرفان ملک:لاہو رمیں احتجاج کی کال پر لاہور پولیس نے   تمام راستے سیل کرنےاور گرفتاریوں  کا  بڑا فیصلہ  کرلیا 

پولیس کا شہر کے داخلی اور خارجی راستوں کو کل مکمل طور پر سیل کرنے کا فیصلہ کرلیا ۔لاہور پولیس کا کہنا ہے کہ شہر کے داخلی اور خارجی راستے کنٹینرز لگا کر کل مکمل بند رہیں گے، شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر رینجرز تعینات ہو گی،مینار پاکستان جانے والے شہر کے تمام راستے بھی سیل ہونگے ، کل سکیورٹی کیلئے 15ہزار افسران واہلکار تعینات ہونگے ،کسی کو شہر میں احتجاج کی اجازت نہیں ہوگی ۔
سرگرم کارکنوں کی گرفتاری کیلئے سی آئی اے ، انویسٹی گیشن ونگ کی ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں ۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ چھ سو سے زائد افراد اب تک گرفتار ہو چکے ہیں مزید کارکنوں کی گرفتاریوں کیلئے رات کوکریک ڈاؤن ہوگا ،سیاسی احتجاج کی آڑ میں شرپسند امن و امان خراب کر سکتے ہیں،

مزیدخبریں