اویس کیانی : وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی جانب سے اسلام آباد کے مختلف علاقوں کا فضائی دورہ کیا گیا ہے ۔
وزیر داخلہ نے فضائی دورے کے دوران سیکیورٹی انتظامات اور مجموعی صورتحال کا جائزہ لیا، محسن نقوی نے سکیورٹی انتظامات پر اظہار اطمینان کیا۔
وزیر داخلہ کی جانب سے شر پسند عناصر سے سختی سے نمٹنے کی ہدایات کی گئی ہیں۔
محسن نقوی کا کہنا ہے کہ کسی کو دارلحکومت میں امن وامان کی صورتحال خراب کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، اسلام آباد انتظامیہ اور پولیس ہر ممکنہ صورتحال سے نمٹنے کیلئے تیار ہے ۔ انہوں نے کہا کہ امن وامان کو قائم رکھنے اور شہریوں کی جان و املاک کی حفاظت کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں گے ۔