بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کو پولیس نے گرفتار کرلیا

4 Oct, 2024 | 06:19 PM

ویب ڈیسک : بانی پی ٹی آئی کی کال کے بعد آج اسلام آباد میں احتجاج کے لیے جانے والی بانی چئیرمین کی بہن علیمہ خان اور عظمیٰ خان کو پولیس نے گرفتار کرلیا ۔ 

بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان کو پولیس نے ڈی چوک سے گرفتار کیا، جبکہ بانی چیئرمین کی بہن عظمی خان کو بھی پولیس نے حراست میں لے لیا ۔ 

پولیس کی جانب سے دونوں بہنوں کو تھانہ سیکرٹریٹ منتقل کر دیا گیا ۔ 

واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی کی کال کے بعد مختلف شہروں سے تحریک انصاف کے قافلے اسلام آباد کی طرف رواں ہیں، حال ہی میں موصول ہونے والی خبروں سے معلوم ہوا ہے کہ کے پی کے سے آنے والا قافلہ شدید مزاحمت کےبعد موٹروے ہروپل کراس کرنے کے بعد برہان انٹرچینج پہنچ گیا ہے ، پولیس اور پی ٹی آئی مظاہرین کےدرمیان دو گھنٹے سے زائد جھڑپیں جاری رہیں۔ 

مزیدخبریں