کے پی کے سے آنیوالا قافلہ برہان انٹرچینج پہنچ گیا، شدیدجھڑپوں کی خبریں

4 Oct, 2024 | 06:02 PM

محمد عمران : پی ٹی آئی کا کے پی کے سے آنے والا قافلہ شدید مزاحمت کےبعد موٹروے ہروپل کراس کرنے کے بعد برہان انٹرچینج پہنچ گیا ۔ 

پولیس اور پی ٹی آئی مظاہرین کےدرمیان دو گھنٹے سے زائد جھڑپیں جاری رہیں، مظاہرین کی جانب سےپولیس پرشدید پتھراؤ کیاگیا، جبکہ پولیس کی جوابی کاروائی میں انسوگیس کی شیلنگ کی گئی۔

مظاہرین کی گاڑیاں ہروپل موٹروے پر پولیس کی جانب سےکھودی گئی خندقیں کراس نہ کرسکیں ، جس کے بعد پی ٹی آئی مظاہرین نے پیدل برہان انٹرچینج کی جانب پیش قدمی کی گئی۔ برہان انٹرچینج اور کٹی پہاڑی کےمقام پر بھی پولیس کی بھاری نفری تعینات تھی ، پی ٹی آئی مظاہرین کے قافلے کے برہان انٹرچینج پہنچ پر پولیس اور مظاہرین کے درمیان شدیدجھڑپیں شروع ہوگئیں ۔

پولیس کی جانب سے مظاہرین کو آگے جانے سے روکنے کے لئے سرتوڑ کوشش جاری ہے۔

احتجاج کے باعث موبائل سروس مکمل طور پر بند  کردی گئی ہے ۔ 

مزیدخبریں