پختونختونخواسے اسلام آباد کی طرف مارچ میں سرکاری وسائل کے استعمال کی تفصیل سامنے آ گئی

4 Oct, 2024 | 06:01 PM

Waseem Azmet

سٹی42: جمعہ کے روز ایک بار پھر یہ دیکھا گیا کہ خیبر پختونخوا کی حکومت اپنے ذاتی ایجنڈا اور پارٹی کی سیاست کے لئے سرکاری وسائل کو بے دریغ استعمال کر رہی ہے۔ جمعہ کو خیبر پختونخوا سے اسلام آباد لائی جانے والی پی ٹی آئی کے کارکنوں کی ریلی میں ریسکیو 1122، پولیس اور دیگر سرکاری اداروں کی گاڑیوں، افرادی قوت اور  مشینری کا کثرت سے استعمال کیا جا رہا ہے۔

اسلام آباد کی طرف مارچ کرنے والی احتجاجی ریلی کے آگے بھاری مشینری سے لیس گاڑیاں چل رہی ہیں جن میں واٹر کینن، آگ بجھانے والی گاڑیاں، کرینیں، بلڈوزر  اور دیگر گاڑیاں رکھی گئی تھیں۔

کے پی حکومت نے ریسکیو 1122 کے تقریباً 50 اہلکاروں کو کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لی کارکنوں کی ریلی کے ساتھ رہنے کی ہدایت کر رکھی ہے۔ 

اس کے علاوہ کے پی حکومت کے ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کی مختلف ایمبولینسز بھی احتجاجی ریلی کا حصہ ہیں۔

مزیدخبریں