خطرناک اشتہاری ملزم 05 برس بعد سعودی عرب سے گرفتار

4 Oct, 2024 | 05:56 PM

 علی ساہی : پنجاب پولیس اسپیشل آپریشنز سیل کو ایک اور کامیابی مل گئی ۔ قتل کے مقدمہ میں مطلوب خطرناک اشتہاری قمر عباس 05 برس بعد سعودی عرب سے گرفتار کرلیا گیا ۔رواں سال بیرون ملک سے گرفتار خطرناک اشتہاریوں کی تعداد 82 ہوگئی۔
قمر عباس نے 2019 میں تھانہ پاہڑیانوالی کے علاقے میں فائرنگ کرکے خاتون کو قتل کیا تھا۔ترجمان  پنجاب پولیس کے مطابق واقعہ کی وجہ فریقین کے سابقہ مقدمات اور زمین پر قبضہ کا تنازع تھا، اشتہاری قمر عباس 05 برس سے منڈی بہاؤالدین پولیس کو مطلوب تھا ،سپیشل آپریشن سیل نے انٹرپول سے ملزم قمر عباس کا ریڈ نوٹس جاری کرایا، 
سعودی پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے لاہور ائیر پورٹ پر پنجاب پولیس کے حوالے کردیا۔

آئی جی پنجاب کی ہدایت کرتے ہوئے کہا قانونی کارروائی مکمل کرتے ہوئے ملزم کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے، دیگر خطرناک اشتہاریوں کو گرفتار کرکے وطن واپس لایا جائے ،۔

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے  آر پی او گوجرانوالہ اور ڈی پی او منڈی بہاؤالدین کو شاباش بھی دی 

مزیدخبریں