بابر شہزاد ترک : قومی ادارہ صحت نے موسمی رجحان کو مدنظر رکھتے ڈینگی ایڈوائزری جاری کر دی.
ایڈوائزری کا مقصد صحت سے متعلقہ اداروں کو ڈینگی کی روک تھام بارے آگاہ کرنا ہے .
قومی ادارہ صحت کے مطابق ڈینگی ایڈیز نسل کے مچھروں سے پھیلتی ہے، اس مچھر کے جسم پر سیاہ اور سفید دھاریاں پائی جاتی ہیں۔ پاکستان سمیت 100 ممالک ڈینگی وبا کا شکار ہیں۔ رواں سال ابتک ملک میں ڈینگی کے 8909 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں ۔
قومی ادارہ صحت کی جانب سے متعلقہ اداروں کو احتیاطی اقدامات کی ہدایت کردی گئی ۔