سٹی42: اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے احتجاج میں شرکت کے لئے پشاور سے آنے والے پی ٹی آئی کے ایم این اے اقبال آفریدی کی اپنی پارٹی کارکنوں سے جھڑپ ہو گئی۔ بات گالم گلوچ سے بڑھ کر ہاتھا پائی تک پہنچ گئی۔ ایم این اے کے سکیورٹی گارڈز نے ایم این اے کو کارکنوں کے تشدد سے بچایا۔
جمعہ کو پشاور موٹروے پر پاکستان تحریک انصاف پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی اقبال آفریدی اور پی ٹی آئی کے کارکنوں کے درمیان ہاتھا پائی ہوئی جس کے دوران گالم گلوچ بھی کی گئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے ایم این اے اقبال آفریدی نے اپنے گارڈز کو کارکنوں کو مارنے کی ہدایت کی تاہم وہاں جمع دیگر کارکنوں کی مداخلت سے تصادم ٹل گیا اور معاملہ خوش اسلوبی سے حل ہو گیا۔