ویب ڈیسک : پنجاب حکومت نے میڈیکل کالجز اور یونیورسٹیوں کے سٹوڈنٹس بڑی خوشخبری سنادی۔
وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر ہونہار سٹوڈنٹس کی مالی امداد کیلئے ہونہار اسکالرشپ پروگرام کا آغاز کردیا گیا۔ وزیر برائے اعلی تعلیم رانا سکندر حیات نے پنجاب یونیورسٹی میں ہونہار اسکالرشپ پروگرام کا افتتاح کیا ۔
رانا سکندر حیات نے کہا کہ 30 ہزار ہونہار طلبا و طالبات کو ہر سال اسکالر شپ دیں گے۔ سرکاری میڈیکل کالجز کے طلبا کو بھی پروگرام میں شامل کریں گے ساتھ ہی پنجاب کے طلبا میں جلد 40 ہزار لیپ ٹاپس بھی تقسیم کریں گے۔
واضح رہے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر ہونہاراسکالر شپ پروگرام کی رجسٹریشن شروع کردی گئی، پروگرام کے تحت 68 ڈسپلنز میں سالانہ 30 ہزار طلبہ کو اسکالر شپ دیا جائے گا۔ پروگرام کے تحت 50 پبلک سیکٹریونیورسٹیز، 16میڈیکل کالجز ،131گریجوایٹ کالجز کے طلبہ کو اسکالر شپ دی جائے گی اور 4سال میں 130ارب روپے کےوظائف فراہم کئے جائیں گے اور آئندہ 4سالو ں میں ایک لاکھ 20ہزار طلبہ مستفید ہوں گے۔