109 اشتہاری ملزمان گرفتار,69 عدالتی مفروران بھی گرفتار

4 Oct, 2024 | 05:27 PM

عابد چوہدری:مجاہد سکواڈ  نے ماہ ستمبر کے دوران 109 اشتہاری ملزمان گرفتار کیا ۔

مجاہد سکواڈ  کی داخلی، خارجی راستوں کی ستمبر کی کارکردگی رپورٹ جاری ہوگئی ۔ لاہور پولیس کمانڈ کی ہدایت پر قانون شکن عناصر کیخلاف سائینٹیفک بنیادوں پر کارروائیاں جار ی ہیں ۔ای پولیس ایپ کی مدد سے جرائم پیشہ عناصر اور اشتہاری ملزمان کے گرد گھیرا تنگ کیا گیا ۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ مجاہد سکواڈ  نے ماہ ستمبر کے دوران 109 اشتہاری ملزمان گرفتار کیا ۔ گزشتہ ماہ میں 69 عدالتی مفروران کو بھی گرفتار کیا گیا۔

مزیدخبریں