عابد چوہدری:مجاہد سکواڈ نے ماہ ستمبر کے دوران 109 اشتہاری ملزمان گرفتار کیا ۔
مجاہد سکواڈ کی داخلی، خارجی راستوں کی ستمبر کی کارکردگی رپورٹ جاری ہوگئی ۔ لاہور پولیس کمانڈ کی ہدایت پر قانون شکن عناصر کیخلاف سائینٹیفک بنیادوں پر کارروائیاں جار ی ہیں ۔ای پولیس ایپ کی مدد سے جرائم پیشہ عناصر اور اشتہاری ملزمان کے گرد گھیرا تنگ کیا گیا ۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ مجاہد سکواڈ نے ماہ ستمبر کے دوران 109 اشتہاری ملزمان گرفتار کیا ۔ گزشتہ ماہ میں 69 عدالتی مفروران کو بھی گرفتار کیا گیا۔