عابد چوہدری: کریمنلز اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں کرنے والوں پر نظر رکھنے والا سیف سٹیز اتھارٹی اپنے سامان کی حفاظت کرنے میں ناکام ہوگئی
برکت مارکیٹ میں سیف سٹیز اتھارٹی کا ساڑھے 10لاکھ مالیت کا قیمتی سامان چوری ہو گیا۔چوروں نے ایکوائپمنٹ بورڈ سے روٹرز،ایس ایس پی ،ایس پی ڈی ،کے پیڈ ودیگر سامان چوری کرلیا۔سیف سٹیز اتھارٹی کے سپروائزر شکیل کی مدعیت میں تھانہ گارڈن ٹاؤن میں مقدمہ درج کرلیا گیا