انٹربینک میں ڈالر سستا

4 Oct, 2024 | 05:14 PM

اشرف خان : انٹربینک میں امریکی ڈالر سستا ہوگیا ۔ 

اسٹیٹ بینک  کے مطابق انٹربینک میں امریکی ڈالر 22 پیسے سستا ہوگیا، انٹربینک میں ڈالر 277.74 روپے سے کم ہوکر 277.52 روپے پر بند ہوا ۔ 

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر2 پیسے کمی سے 278.84 روپے کا ہوگیا ۔ اوپن مارکیٹ میں یورو 50 پیسے سستا ہوکر 307.22 روپے، برطانوی پاؤنڈ 45 پیسے  سستا ہوکر 366.71 روپے تک گرگیا۔ اس کے علاوہ اوپن مارکیٹ میں یو اے ای درہم 9 پیسے بڑھ کر 76.08 روپے ، سعودی ریال 8 پیسے بڑھ کر 74.28روپے کا ہوگیا۔

مزیدخبریں