اشرف خان : انٹربینک میں امریکی ڈالر سستا ہوگیا ۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں امریکی ڈالر 22 پیسے سستا ہوگیا، انٹربینک میں ڈالر 277.74 روپے سے کم ہوکر 277.52 روپے پر بند ہوا ۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر2 پیسے کمی سے 278.84 روپے کا ہوگیا ۔ اوپن مارکیٹ میں یورو 50 پیسے سستا ہوکر 307.22 روپے، برطانوی پاؤنڈ 45 پیسے سستا ہوکر 366.71 روپے تک گرگیا۔ اس کے علاوہ اوپن مارکیٹ میں یو اے ای درہم 9 پیسے بڑھ کر 76.08 روپے ، سعودی ریال 8 پیسے بڑھ کر 74.28روپے کا ہوگیا۔