افشاں رضوان : طلبہ اپنے حقوق کے لیے ایک بار پھر سڑکوں پر آگئے ، اسلامی جمیعت طلبہ سول لائنز کے طلباء کی جانب سے ایک بار پھر احتجاجی واک کی گئی۔حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کرتے ہوئے طالب علموں نے اپنے مطالبات کے حق میں پرزور مظاہرہ کیا
واک میں سول لائنز کے طلبہ سمیت لاہور بھر کے طلبہ کی بڑی تعداد میں شرکت تھی طلباء کی جانب سے کالجز میں پینے کے لئے صاف اور ٹھنڈا پانی مہیا کرنے اور کالجز کا ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ بحال کرنے کا مطالبہ کیا گیا اس موقع پر احتجاج کرتے ہوئے طلباء کا کہنا تھا کہ اپنے جائز مطالبات کے لیئے آواز اٹھانا ہر طالب علم کا حق ہے ۔کالجز میں طلباء کے ساتھ ناروا سلوک کرنے پر حکومت فوری ایکشن لے ۔پرنسپل احتجاج کرنے والے طلباء کو ڈرانا بند کرے کالج انتظامیہ کا طلبہ کے ساتھ سخت رویہ نا منظور ہے
سٹوڈنٹس کا احتجاج، صاف پانی اور ٹرانسپورٹ کا مطالبہ
4 Oct, 2024 | 05:12 PM