ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان ریلوے میں جعلی بھرتیوں کا انکشاف 

پاکستان ریلوے میں جعلی بھرتیوں کا انکشاف 
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سعید احمد)پاکستان ریلوے میں جعلی بھرتیوں کے سکینڈل کا انکشاف  ہوا ہے۔
 ریلوےذرائع کے مطابق عام افراد کوبھرتی کرانے کا جھانسہ دے کر لوٹ لیا گیا،ریلوے ڈویژنل افسران کی ناک تلے ماتحت عملہ کرپشن کرتا رہا،مذکورہ افراد سے ریلوے سٹیشن ودیگر مقامات پر فرضی ڈیوٹیاں کرائی  اور بھرتیوں کے بوگس لیٹر جاری کر کے لاکھوں روپے بٹورے گئے۔
ذرائع کے مطابق سٹیشن ماسٹر کلرک کے کمرے میں پیسوں کا لین دین ہوتا رہا،ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں،ملزم ارسلان عام شہری  اورسٹیشن ماسٹر کلرک افتخار احمد کا دوست ہے۔
ایک ماہ فرضی ڈیوٹیاں کرنے کے بعد تنخواہیں مانگنے پر فراڈ کا انکشاف ہوا ،متاثرہ افراد کی درخواست ملنے پر ریلوے پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔