گرو رندھاوا اداکارہ صباقمر کے فین، اہم پیغام دے دیا

4 Oct, 2024 | 03:56 PM

ویب ڈیسک: بھارتی گلوکار گرو رندھاوا نے پاکستانی اداکارہ صبا قمر کیلئے اپنی پسندیدگی کا اظہار کھل کے کردیا۔

بھارت کے معروف گلوکار گرو رندھاوا ان دنوں اپنی فلم ’ شاہ کوٹ‘ کی پروموشن میں مصروف نظر آئے جسکی ریلیز دیٹ 4 اکتوبر طے پائی۔

  گرو رندھاوا کے فلم پروموشن انٹرویو کے دوران میزبان نے سوال کیا کہ ’آپ کو پاکستانی اداکاراؤں میں سب سے زیادہ کون پسند ہیں؟‘

سوال کا جواب دیتے ہوئے گرو رندھاوا نے کہا کہ پاکستان میں مجھے صبا قمر بے حد پسند ہیں‘۔

انہوں نے کہا کہ ’ مجھے فلم ’ ہندی میڈیم‘ کے گیت ’سوٹ سوٹ‘ میں ان کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا، وہ ایک ٹیلنٹڈ اداکارہ ہیں‘۔ 

گرو رندھاوا نے صبا قمر کی تعریف کرنے کے بعد کہا کہ ’میں صبا قمر سے کہوں گا کہ میں نے انکا نام لیا ہے، وہ میری فلم کو پروموٹ کریں‘۔

واضح رہے کہ فلم ’ ہندی میڈیم‘ سال 2017 میں سنیما گھروں کی زینت بنی جس میں صبا قمر اور مرحوم اداکار عرفان خان بطور جوڑی نظر آئے تھے۔

مزیدخبریں