محکمہ موسمیات نے بارشوں کی خوشخبری سنا دی 

4 Oct, 2024 | 03:48 PM

روزینہ علی : محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ 5 اکتوبر سے ملک کے بالائی علاقوں میں مغربی ہوائیں داخل ہوں گی ۔ 

محکمہ موسمیات کے مطابق 5 سے 8 اکتوبر کے دوران چترال،دیر،سوات،شانگلہ،مالا کنڈ،صوابی میں بارش کا امکان ہے، اسکے علاوہ 5 سے 7 اکتوبر کے دوران مردان کرم اورکزئی کوہاٹ ہنگو ڈیرہ اسماعیل خان، مری گلیات گجرات وسطی پنجاب اور جنوبی پنجاب کے چند علاقوں میں بارش کا امکان ہے ۔  

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 5 سے 7 اکتوبر تک شہر اقتدار اسلام آباد میں بھی بارش کا امکان ہے، 5 سے 8 اکتوبر کے دوران کوئٹہ ژوب لسبیلہ کوئٹہ میں بارش کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ صوبہ سندھ کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا ۔ 

مزیدخبریں