لاہور ہائیکورٹ: 15 ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کی خدمات وفاقی حکومت کے سپرد

4 Oct, 2024 | 03:37 PM

ملک اشرف: لاہور ہائیکورٹ نے تقرری کے منتظر 15 ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کی خدمات وفاقی حکومت کے سپرد کر دی ہیں۔

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم کی منظوری کے بعد اس حوالے سے نوٹفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ ہائیکورٹ نے سیشن ججز کو 9 اکتوبر تک نئی تعیناتی پر رپورٹ کرنے کی ہدایت کی ہے۔

تقرریوں کے مطابق  ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج قیصر نذیر بٹ، جج احتساب عدالت نمبر نو لاہور تعینات، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد کلیم خان، جج بینکنگ کورٹ ون لاہور تعینات،،ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شبیر احمد، جج بینکنگ کورٹ نمبر دو لاہور تعینات، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد اکرم شیخ، جج بینکنگ کورٹ نمبر چار لاہور تعینات، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سید نوید رضا بخاری، جج بینکنگ کورٹ نمبر سات لاہور تعینات، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج قمرالزمان، جج بینکنگ کورٹ ون فیصل آباد تعینات، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد شریف، جج بینکنگ کورٹ نمبر دو گجرانوالہ تعینات، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد اکمل خان، جج احتساب عدالت نمبر ایک راولپنڈی تعینات، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جلیل احمد، جج سینٹرل کورٹ ملتان تعینات،ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج گلزار احمد خالد، جج اسپیشل کورٹ سینٹرل ٹو گجرانوالہ تعینات کیا گیا ہے۔

علاوہ ازیں سیشن جج عبدالرحمن، جج سپیشل کورٹ سینٹرل راولپنڈی تعینات،ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عتیق الرحمان، جج بینکنگ کورٹ سرگودہا تعینات، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج منصف خان، جج بینکنگ کورٹ سیالکوٹ تعینات،ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد اعجاز بٹ، جج بینکنگ کورٹ ٹوبہ ٹیک سنگ تعینات کیا گیا ہے۔

مزیدخبریں