طالبعلم کو ٹک ٹاک پر دوستی کرنا مہنگا پڑگیا

4 Oct, 2024 | 03:29 PM

وقار حسین: خیرپورمیں اغوا کاروں نے نیا طریقہ واردات ڈھونڈ لیا، ٹک ٹاک پر دوستی کرکے نوجوان طالب علم کو اغوا کرلیا ،نوجوان کے ورثا کی جانب سے بازیابی کے لیے احتجاج بھی کیا گیا۔

 ورثا کےمطابق خیرپور کے رہائشی انٹرمیڈیٹ کے طالب علم عبدالفہیم سے پہلے ٹک ٹاک پر دوستی کی بعد میں چائے کے بہانے بلاکر اغوا کر لیا گیا ہے۔

تین دن پہلے نوجوان نے کہا کہ میں ٹک ٹاکرز دوستوں سے ملاقات کیلئے جا رہا ہوں،نوجوان کے فون کی لوکیشن خیرپور قومی شاہراہ اور پھر سکھر کے قریب نمبر بند ہوگیا ، پولیس کو اطلاع دی ہے نوجوان کو بازیاب کرواکر پریشانی ختم کی جائے۔

مزیدخبریں