ویب ڈیسک: برڈ فلو وائرس کی وجہ سے جنوبی ویتنام کے چڑیا گھر میں 47 چیتے، تین شیر اور ایک تیندوا ہلاک ہو گئے ہیں۔
ویتنام کی سرکاری نیوز ایجنسی (وی این اے) کی رپورٹ کے مطابق یہ اموات اگست اور ستمبر میں لانگ این صوبے کے نجی مائی کوئنہ سفاری پارک اور ہو چی منہ شہر کے قریب ڈونگ نائی کے ووون زوئی چڑیا گھر میں ہوئیں۔
وی این اے نے کہا کہ نیشنل سینٹر فار اینیمل ہیلتھ ڈائیگنوسس کے ٹیسٹ کے نتائج کے مطابق جانوروں کی موت H5N1کے ٹائپ A وائرس کی وجہ سے ہوئیں۔
وی این اے کی رپورٹ میں کہا گیا کہ جانوروں کے ساتھ قریبی رابطے میں آنے والے چڑیا گھر کے عملے کے کسی رکن کو سانس کی علامات کا سامنا نہیں تھا,جنگلی حیات کے تحفظ پر توجہ رکھنے والی این جی او ایجوکیشن فار نیچر ویتنام نے کہا کہ 2023 کے آخر تک ویتنام کی سرکاری سہولیات میں کل 385 شیر موجود تھے۔
ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او) کا کہنا ہے کہ 2022 کے بعد سے H5N1 سمیت انفلوئنزا وائرس کی وجہ سے ممالیہ جانوروں کی ہلاکتوں کی رپورٹس میں اضافہ ہو رہا ہے۔
اس میں یہ بھی کہا گیاکہ H5N1 انفیکشن انسانوں میں ہلکے سے شدید تک ہو سکتا ہے اور بعض صورتوں میں مہلک بھی ہو سکتا ہے۔
سال 2004 میں بھی درجنوں شیر برڈ فلو سے مر گئے یا تھائی لینڈ میں دنیا کے سب سے بڑے بریڈنگ فارم میں مار دیے گئے۔