اداکاہ ارمینا خان خوفناک حادثے کا شکار، ہم مرنے والے تھے!!

4 Oct, 2024 | 03:06 PM

ویب ڈیسک: پاکستانی فلم و ٹی وی کی معروف اداکاہ ارمینا رانا خان نے کار حادثے کا حیران کن انکشاف کرتے ہوئے بیٹی کی حالت سے مداحوں کو باخبر کردیا۔

ارمینا خان نے انسٹاگرام اسٹوری پر لکھا کہ ’ہم بس مرنے والے تھے، ایک ٹرک ہماری چھوٹی سی کار سے ٹکرا گیا‘۔ ’میں یہ واقعہ سنانے کیلئے زندہ بچ گئی ہوں، ہم ٹھیک ہیں الحمد اللہ، لیکن میں ابھی تک کانپ رہی ہوں‘۔

ارمینا خان نے حادثے کا شکار ہونے والی اپنی کار کی تصویرشیئر کی اور ساتھ لکھا کہ ’ٹرک نے کار کو اس طرف سے بھی ہٹ کیا جہاں بیٹی بیٹھی ہوئی تھی لیکن میں نے دعاؤں کا حصار کیا ہوا تھا اس لیے جان بچ گئیں‘۔ 

ارمینا خان کی جانب سے شیئر کی گئی اس خبر پر مداحوں نے شدید تشویش کا اظہار کیا،فینز نے ان کی اور انکی فیملی کے لئے خیروعافیت کی دعائیں کی، اداکارہ نے مداحوں کی دعاؤں کا شکریہ کرتے ہوئےتھینکس نوٹ بھی بطور اسٹوری شیئر کیا۔ 

انہوں نے لکھا کہ ’میں آپ سب کی جانب سے ملنے والے محبت اور ہمدردی سے بھرے پیغامات پر شکرگزار ہوں، ہم سب ٹھیک ہیں، میں یہ نہیں جانتی کہ کیسے پر ہاں یہ کوئی معجزہ ہی ہے کہ ہم اس حادثے میں زندہ بچ گئے الحمد اللہ‘۔

’میں ابھی بھی کانپ رہی ہوں اور اس حادثے کو قبول کرنے کی کوشش کر رہی ہوں لیکن ہم بالکل ٹھیک ہیں، ہمیں اپنی دعاؤں میں یاد رکھیے کیونکہ ہمیں دعاؤں کی سخت ضرورت ہے‘۔

مزیدخبریں