’اسلام آباد میں سرکاری مہمان آ رہے ہیں بد امنی کی اجازت نہیں دیں گے‘

4 Oct, 2024 | 03:05 PM

ویب ڈیسک : وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ احتجاج کا وقت درست نہیں، اجازت نہیں دے سکتے ۔ 

وزیر داخلہ محسن نقوی نے ڈی چوک پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد میں سرکاری مہمان آ رہے ہیں بد امنی کی اجازت نہیں دیں گے، غیرملکی مہمانوں کی سکیورٹی ضروری ہے، مہمانوں کواحساس دلاناہےوہ ایک محفوظ ملک میں آئےہیں،پولیس،قانون نافذکرنےوالےادارے، انتظامیہ اپناکام پوراکریں گے۔

محسن نقوی نے کہا کہ اندازہ ہےشہریوں کوپریشانی ہےجس پرمعذرت خواہ ہوں. انہوں نے کہا کہ ہرسیاسی جماعت کواحتجاج کاحق ہے، ہرسیاسی جماعت کو احتجاج کا حق ہے لیکن اس طریقےسےنہیں، ہرپاکستانی کواظہاری رائےکاحق ہےلیکن ان دنوں اجازت نہیں دیں گے۔کسی کی خواہش پرپورا ملک بند نہیں کرسکتے۔

انہوں نے کہا کہ آئی جی اسلام آبادسمیت افسران،اہلکاروں کےحوصلےبلندہیں، پی ٹی آئی سےکل اپیل کی تھی یہ احتجاج کاموقع نہیں ہے،کسی ایک پولیس افسر اور اہلکار کےپاس ہتھیارنہیں ہے،صرف ایس پی کےپاس ہتھیارہےلیکن وہ بھی اپنےساتھ نہیں رکھ رہے۔ ہمارے کسی پولیس اہلکار کے پاس اسلحہ نہیں، فائرنگ ہوئی تو اُدھر سے ہو گی۔ 

محسن نقوی نے کہا کہ ان کے مظاہرین میں افغانی افراد پکڑے  گئے ہیں، مظاہر ین کے پاس آتشیں اسلحہ ہے ویڈیو ثبوت ہیں، ہر چوتھے دن کے پی سے بندے لاکر اسلام آباد پردھاوے کی اجازت نہیں دیں گے۔ 

مزیدخبریں