ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واٹس ایپ کا ’اسٹیٹس مینشن‘ نامی فیچر  متعارف کرانے کا اعلان

واٹس ایپ کا ’اسٹیٹس مینشن‘ نامی فیچر  متعارف کرانے کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : واٹس ایپ کی جانب سے اپنے صارفین کیلئے اسٹیٹس مینشن نامی فیچر  متعارف کرانے کا اعلان کردیا ہے ۔ 

جیسا کہ اسٹیٹس یا اسٹوریز اب ہر سوشل میڈیا اور میسجنگ ایپ کا ایک لازمی جزو ہے، جس سے صارفین اپنے روزمرہ کے مختلف لمحات دیگر افراد کے ساتھ شیئر کرتے ہیں۔ واٹس ایپ ہو یا دوسری سوشل میڈیا ایپ یہ اسٹوریز 24 گھنٹے بعد خودکار طور پر غائب ہوجاتی ہیں۔

اب واٹس ایپ کمپنی کی جانب سے اس فیچر کو مزید بہتر بنایا جا رہا ہے، جس کے بعد آپ دوستوں کے واٹس ایپ اسٹیٹس کو لائیک کرسکیں گے، اور ساتھ ہی جب آپ اسٹیٹ اپ ڈیٹ کے ذریعے تصویر یا ویڈیو کو شیئر کریں گے تو کیپشن بار میں @ بٹن پر کلک کرکے کسی کانٹیکٹ کو مینشن یا ٹیگ کرسکیں گے، جس کانٹیکٹ کو مینشن کیا جائے گا، اسے ایک نوٹیفکیشن کے ذریعے آگاہ کیا جائے گا کہ آپ نے اسے اپنے اسٹیٹس میں مینشن کیا ہے، جن افراد کو مینشن کیا جائے گا وہ اس اسٹیٹس کو اپنے کانٹیکٹس کے ساتھ ری شیئر کرسکیں گے، جس کا آپشن ریپلائی باکس کے برابر میں نظر آئے گا۔

یہ بھی یاد رہے کہانسٹا گرام کے برعکس جب آپ کا مینشن کردہ فرد اسٹیٹس کو ری شیئر کرے گا، تو آپ کی شناخت خفیہ رہے گی ۔ 

واضح رہے کہ اسٹیٹس مینشن نامی فیچر پر مارچ 2024 سے کام کیا جا رہا تھا، تاہم اب اسے متعارف کرانے کا اعلان کیا گیا ہے ۔