ایس ایچ او شفیق آباد اور متعلقہ تفتیشی کے وارنٹ گرفتاری جاری

4 Oct, 2024 | 02:52 PM

شاہین عتیق:2008کا چالان پیش نہ کرنے کا معاملہ,جوڈیشل مجسٹریٹ ضمیر حسین نے جعلی چیک کا چالان سترہ سال سے پیش نہ کرنے پر ایس ایچ او شفیق آباد اور متعلقہ تفتیشی کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔

تفصیلات کے مطابق عدالت میں شہباز بھٹی ایڈووکیٹ نے ملزم احمد شکیل کی طرف سے چالان منگوانے کے لیے درخواست دی کہ پولیس چالان پیش نہیں کر رہی، وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ملزم سترہ سال سے عدالت میں اپنے چالان کے لیے چکر لگا رہا ہے۔

جوڈیشل مجسٹریٹ ضمیر حسین نے جعلی چیک کا چالان 17 سال سے پیش نہ کرنے پر ایس ایچ او شفیق آباد اور متعلقہ تفتیشی کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے اور  اس حوالے سےسی سی پی او کو مراسلہ ارسال کردیا۔

مزیدخبریں