ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

میو ہسپتال کے کالج آف آپتھلمولوجی اینڈ الائیڈ وژن سائنسز میں فری اسکریننگ کمپس اور عوامی آگاہی کی تقریبات کا آغاز

میو ہسپتال کے کالج آف آپتھلمولوجی اینڈ الائیڈ وژن سائنسز میں فری اسکریننگ کمپس اور عوامی آگاہی کی تقریبات کا آغاز
سورس: City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42 : کالج آف اوپتھلمولوجی اینڈ الائیڈ وژن سائنسز/شعبہ امراض چشم، میو ہسپتال نے بصارت کے عالمی دن کی موقع پر ہفت روزہ فری اسکریننگ کمپس اور عوامی آگاہی کی تقریبات کا آغاز کر دیا-

 کالج آف اوپتھلمولوجی اینڈ الائیڈ وژن سائنسز/شعبہ امراض چشم، میو ہسپتال نے بصارت کے عالمی دن کی موقع پر آنکھوں کو درپیش مسائل کے ہفت روزہ اسکریننگ کمپس اور عوامی آگاہی کی تقریبات کا آغاز کر دیا یہ تقریب  ہر سال اکتوبر کی دوسری جمعرات کو منائی جاتی ہے۔  اس سال کا موضوع "پردہ بصارت پر ذیابیطس کے نقصانات اور بچوں میں قریب نظری" کی اسکریننگ شامل ہیں۔ ذیابیطس کے نقصانات اور بچوں میں قریب نظری جیسی بیماریوں اہم وجوہات کی وجہ سے اندھے پن ذیابیطس کے نقصانات اور بچوں میں قریب نظری کے لیے بیداری کی اشد ضرورت ہے۔

 پرنسپل کالج آف آپتھلمولوجی اینڈ الائیڈ وژن سائنسز (COAVS) پروفیسر ڈاکٹر محمد معین نے بتایا کہ میو ہسپتال کے شعبہ امراضِ چشم کے ڈاکٹروں کی 3 ٹیمیں 2 تا 9 اکتوبر میو ہسپتال کے تین مین او پی ڈی میں ڈیپارٹمنٹ میں سکریننگ کریں گی۔  ہدف یہ ہے کہ ذیابیطس سے متاثر مریضوں کی اسکریننگ کی جائے اور پردہ بصارت پر ذیابیطس کی کسی بھی علامت کے لیے ان کے پردے کا معائنہ کیا جائے تاکہ ہم ان کی آنکھوں کی حفاظت کر سکیں۔

 اسکریننگ مین او پی ڈی، کمرہ نمبر 37 میو ہسپتال لاہور، لیڈی ایچیسن کی مین او پی ڈی، نئے بلاک اور شعبہ امراض چشم کی او پی ڈی، اسکریننگ کمرہ نمبر 6 میو ہسپتال لاہور میں اسکریننگ کی جائے گی۔ ذیابیطس کے تمام مریض جو اپنی آنکھوں کا معائنہ کروانا چاہتے ہیں وہ صبح 9 سے دوپہر 1 بجے تک اس مفت اسکریننگ سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔  ان تمام مریضوں کا علاج آنکھوں کے شعبہ میں مفت کیا جائے گا۔

 بینائی کے عالمی دن کے ہفت روزہ اسکریننگ کمپس کے موقع پر دوسری اہم سرگرمی بچوں کی مائیوپیا (قریب نظری) کی اسکریننگ ہے۔  اس اسکریننگ کے لیے سنٹرل ماڈل سکول لوئر مال لاہور کے پرائمری سیشن کے 700-800 بچوں کی 7-8 اکتوبر 2024 کو کالج آف اوپتھلمولوجی اینڈ الائیڈ وژن سائنسز/میو ہسپتال کی ٹیمیں اسکریننگ کریں گی۔ اس سلسلے میں محکمہ سکول ایجوکیشن اور سکول انتظامیہ نے بھرپور تعاون کا مظاہرہ کیا ہے۔  اسکول میں تمام بچوں کی اسکریننگ کی جائے گی، اور نمبر تجویز کیے جائیں گے۔  اساتذہ کو مائیوپیا کی وجوہات اور اس سے بچاؤ کے بارے میں آگاہ کیا جائے گا۔  میو ہسپتال کی طرف سے انہیں مفت چشمے فراہم کئے جائیں گے۔

Ansa Awais

Content Writer