ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیر اعلیٰ مریم نواز نے پاکستان کےپہلے آٹزم سکول کا سنگ بنیاد رکھ دیا

وزیر اعلیٰ مریم نواز نے پاکستان کےپہلے آٹزم سکول کا سنگ بنیاد رکھ دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

راؤ دلشاد : وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے پاکستان کےپہلے آٹزم سکول کا سنگ بنیاد رکھ دیا ۔ 

وزیراعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر آٹزم سکول کی تعمیر ایک سال میں مکمل کر دی جائے گی ۔ مریم نواز شریف نے آٹزم ماہرین کی فوری ہائرنگ کا حکم دے دیا، ساتھ ہی آٹزم کے ماہرین کی مشاورت سے پراجیکٹ تیار کرنےکا بھی حکم دے دیا ۔ 

وزیر اعلیٰ مریم نواز نے آٹزم سکول کے ماڈل کا معائنہ کیا ، اس دوران انہیں پہلے آٹزم سکول پر بریفنگ دی گئی، جس میں بتایا گیا کہ پہلا آٹزم سکول گراونڈ فلور اور فرسٹ فلور پر مشتمل ہوگا،  جونیئر سیکشن کے لیے 11 کلاس رومز بنائے جائیں گے ، سینئر سیکشن کے لئے10کلاس روم بناۓ جائیں گے،  گراؤنڈ فلور پر کیوبیکل سپیچ سیشن، 10 کلاس روم بنائے جائیں گے،  تھراپی روم، پیڈز روم، پری ووکیشنل ٹریننگ روم بنائے جائیں گے،  ڈیلی لیونگ ایکٹیویٹی روم اور کمپیوٹر روم قائم ہوگا ۔ فرسٹ فلور پر 3 کلاس روم،ملٹی پرپز ہال، کمیٹی روم قائم ہوں گے، لائبریری، ریسورس روم اور میٹیریل ڈیولپمنٹ روم قائم ہوں گے ، آٹزم سکول میں مستقبل کے استعمال کیلئے 2مزید فلور بنانے کی گنجائش ہوگی ۔ 

مریم نواز شریف نے کہا کہ آٹزم کے شکار بچے ہمدردی اور محبت کے مستحق ہے ۔