ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 ہانیہ عامر مریم نواز  کی بائیوپِک  کیلئے بالکل فٹ ہیں،ندیم بیگ

 ہانیہ عامر مریم نواز  کی بائیوپِک  کیلئے بالکل فٹ ہیں،ندیم بیگ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:  پاکستانی فلم انڈسٹری کے معروف فلمساز ندیم بیگ کا کہنا ہے کہ ہانیہ عامر سیاسی شخصیات مریم نواز کا کردار ادا کرنے کیلئے بالکل فٹ بائیوپِک ہیں۔

حال ہی میں ندیم بیگ نے سینیئر اداکارہ و میزبان عفت عُمر کو خصوصی انٹرویو دیا جہاں اُنہوں نے مختلف موضوعات پر گفتگو کی۔انٹرویو کے دوران، میزبان عفت عُمر نے ندیم بیگ سے پوچھا کہ اگر آپ پاکستان کی سیاسی شخصیات پر بائیوِپک بنائیں گے تو آپ کس شخصیت کے لیے کونسے اداکار یا اداکارہ کا انتخاب کریں گے؟

 اس سوال کے جواب میں ندیم بیگ کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی بائیوپک کیلئے  میرے ذہن میں دو اداکارائیں ہیں جن میں ہانیہ عامر اور عائزہ خان شامل ہیں۔ مریم نواز کے کردار کے لیے میرا انتخاب ہانیہ عامر ہوں گی کیونکہ وہ اس کردار کے لیے بہترین اور پرفیکٹ اُمیدوار ہیں۔ اُن کا کہنا تھا کہ اگر میں سابق وزیراعظم اور شہید محترمہ بےنظیر بھٹو پر بائیوپک بناؤں گا تو میرا انتخاب مہوش حیات ہوں گی۔

 اُن کا مزید  کہنا تھا کہ  میں پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے بانی ذوالفقار علی بھٹو کے کردار کیلئے مرحوم محمد علی جبکہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بائیکوپک کے لیے اداکار حمزہ علی عباسی کا انتخاب کروں گا۔