تبادلہ کروانے والے سینکڑوں اساتذہ کیلئے نئی  مشکل کھڑی ہوگئی

4 Oct, 2024 | 02:11 PM

(جنید ریاض)تبادلہ کروانے والے سینکڑوں اساتذہ کو نئے سکول سے تنخواہیں جاری نہ ہونے انکشاف،اکاؤنٹ آفس نے ای ٹرانسفر آرڈر پر اساتذہ کو تنخواہیں جاری کرنے سے انکار کر دیا۔

تنخواہیں بروقت جاری نہ ہونے سے سینکڑوں اساتذہ پریشانی سے دوچار ہیں۔ڈائریکٹر پبلک انسٹرکشن ایلمنٹری پنجاب نے معاملہ کا نوٹس لیتے ہوئے  کہا ہے کہ ای ٹرانسفر آرڈرز پرکیو آر کوڈ ہی اساتذہ کی شناخت ہے۔ڈی پی آئی ایلمنٹری ہمایوں شاہد نے کہا ہے کہ اکاؤنٹ آفس ای ٹرانسفر آرڈر پر اساتذہ کو فوری تنخواہیں جاری کرے۔ اکاؤنٹ آفس تنخواہیں جاری کرنے کیلئے ہیڈز، ڈپٹی ڈی ای اوز اور سی ای اوز کے دستخط کا مطالبہ نہ کریں تاکہ اساتذہ کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

مزیدخبریں