قیصر کھوکھر : محکمہ خزانہ نے محکمہ جیل اور محکمہ صحت کو گرانٹس جاری کردیں،محکمہ صحت کو چھ ارب ستر کروڑ روپے جاری کردیئے گئے۔
محکمہ خزانہ پنجاب نے محکمہ جیل کو چھ ارب ستر کروڑ روپے جاری کر دئیے ہیں۔ جیلوں کو تنخواہوں، آپریشنل اخراجات، بلوں کی ادائیگی، قیدیوں کے کھانے اور دیگر اخراجات کیلئے یہ بجٹ جاری کیا گیا ہے۔ محکمہ خزانہ نے میو ہسپتال لاہور کو ایک ارب ستر کروڑ روپے جاری کر دیئے ہیں۔ محکمہ خزانہ نے سروسز ہسپتال کو ایک ارب تیس کروڑ روپے جاری کئے ہیں۔ گنگا رام ہسپتال کو ایک ارب بیس کروڑ روپے جاری کئے گئے ہیں۔ محکمہ خزانہ نے ہسپتالوں کو آپریشنل اخراجات، بلوں کی ادائیگی اور دیگر اخراجات کیلئے یہ بجٹ جاری کیا ہے۔ محکمہ خزانہ نے یہ بجٹ آن لائن کر دیا ہے۔