قیصر کھوکھر : محکمہ داخلہ پنجاب نے راولپنڈی اور اٹک میں ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی ہے ۔پابندی کا اطلاق جمعہ 4 اکتوبر سے ہفتہ 5 اکتوبر تک ہوگا۔
راولپنڈی اور اٹک میں ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ راولپنڈی اور اٹک میں دفعہ 144 کے تحت 2 دن کیلئے ڈبل سواری پر پابندی عائد کی گئی ہے ۔ڈبل سواری پر پابندی کا اطلاق جمعہ 4 اکتوبر سے ہفتہ 5 اکتوبر تک ہوگا۔ ڈبل سواری پر پابندی تشدد، ہنگامہ آرائی اور دہشت گردی کی روک تھام کیلئے لگائی گئی ہے ۔قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے اہلکار پابندی سے مستثنیٰ ہوں گے ۔محکمہ داخلہ پنجاب نے پابندی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔